- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
ٹم پین نے خاتون کو نازبیا پیغامات بھیجنے کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی
آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے خاتون کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی اور کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔
آسٹریلیا ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف کرلیا اور بعد ازاں اپنی حرکت پر معافی مانگتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان بھی کردیا۔
ٹم پین نے کہا کہ میں اپنی حرکت پر شرمندہ ہوں اور اس پر اپنی فیملی سے بھی معافی مانگ چکا ہوں، ان پیغامات کے پبلک ہونے پر ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردارہونے کا اعلان کرتا ہوں جب کہ یہ فیصلہ میرے لیے آسان نہیں البتہ اس وقت کرکٹ اورمیری فیملی کے لئے یہ درست فیصلہ ہے۔
VIDEO: Tim Paine abruptly quits as Australian Test cricket captain, telling a press conference in Tasmania that his decision comes after an explicit "private text exchange" with a female colleague pic.twitter.com/ldkdiwO7lB
— AFP News Agency (@AFP) November 19, 2021
خیال رہے ٹم پین کو 2018 میں اسٹیو اسمتھ کی جگہ آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر گیا تھا اور ٹم پین کی قیادت میں 2019 میں آسٹریلیا نے 18 سال بعد پہلی بارغیرملکی سرزمین پر ایشزسیریز جیتی تھی۔
واضح رہے ٹم پین پر 2017 کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزام ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔