ٹم پین نے خاتون کو نازبیا پیغامات بھیجنے کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی

ویب ڈیسک  جمعـء 19 نومبر 2021
آسٹریلیا کی کپتانی چھوڑنا آسان فیصلہ نہیں مگر اس وقت میرے اور فیملی کیلیے یہی درست فیصلہ ہے، ٹم پین

آسٹریلیا کی کپتانی چھوڑنا آسان فیصلہ نہیں مگر اس وقت میرے اور فیملی کیلیے یہی درست فیصلہ ہے، ٹم پین

آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے خاتون کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی اور کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ 

آسٹریلیا ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف کرلیا اور بعد ازاں اپنی حرکت پر معافی مانگتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان بھی کردیا۔

ٹم پین نے کہا کہ میں اپنی حرکت پر شرمندہ ہوں اور اس پر اپنی فیملی سے بھی معافی مانگ چکا ہوں، ان پیغامات کے پبلک ہونے پر ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردارہونے کا اعلان کرتا ہوں جب کہ یہ فیصلہ میرے لیے آسان نہیں البتہ اس وقت کرکٹ اورمیری فیملی کے لئے یہ درست فیصلہ ہے۔

خیال رہے ٹم پین کو 2018 میں اسٹیو اسمتھ کی جگہ آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر گیا تھا اور ٹم پین کی قیادت میں 2019 میں آسٹریلیا نے 18 سال بعد پہلی بارغیرملکی سرزمین پر ایشزسیریز جیتی تھی۔

واضح رہے ٹم پین پر 2017 کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزام ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔