- پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مثالی بنائیں گے، مریم اورنگزیب
- آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابر ستار
- 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
- غزہ میں اسرائیل کا اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ؛ 2 غیر ملکی اہلکار ہلاک
- معروف سائنسدان سلیم الزماں صدیقی کے قائم کردہ ریسرچ سینٹر میں تحقیقی امور متاثر
- ورلڈ کپ میں شاہین، بابر کا ہی نہیں سب کا کردار اہم ہوگا، سی ای او لاہور قلندرز
- نادرا کی نئی سہولت؛ شہری ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوا سکیں گے
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے روز کم
- کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس حادثے کا شکار
- بھارتی فوج کی گاڑی نے مسافر بس اور کار کو کچل دیا؛ 2 ہلاک اور 15 زخمی
- کراچی میں 7سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی
- نیب ترامیم کیس؛ عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیشی کی اجازت
- کوئٹہ؛ لوڈشیڈنگ کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج 6 روز سے جاری
- حکومت کو نان فائلرز کی فون سمز بلاک کرنے سے روکنے کا حکم
- آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر اظہارتشویش
- کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا
- کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے
- کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
- جنوبی وزیرستان؛ گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
امارات اسلامی کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی، افغان وزیراعظم
کابل: افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند کا کہنا ہے کہ امارات اسلامی کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔
افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے گزشتہ روز پہلی بار عوام سے خطاب کیا جس میں انہوں نے طالبان امریکا لڑائی، ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال سمیت عالمی برادری سے تعلقات پر بات چیت کی۔
افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے کہا کہ طالبان نے اپنے تمام وعدے پورے کیے ہیں، امارات اسلامی عالمی برادری کے ساتھ اچھے اور معاشی تعلقات کی خواہاں ہے لہذا عالمی برادری انسانی بنیادوں پر افغانستان کی امداد جاری رکھے جب کہ افغانستان کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔
ملا محمد اخوند نے ملکی معاشی صورتحال پر کہا کہ افغانستان میں اسلامی امارات کی حکومت سے پہلے بھی معاشی مسائل تھے تاہم اگر افغان مرکزی بینک کے اثاثے بحال کردیے جائیں تو ہماری معاشی مشکلات ختم ہوجائیں گی۔
افغان وزیراعظم نے کہا کہ امارات اسلامی نے خواتین کو ان کے حقوق دیے ہیں اور ہم لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق معاملات مزید بہترکررہے ہیں، اس کے علاوہ رپورٹس ملی ہیں کہ کچھ لوگ گھروں میں گھس کر امن و امان کی صورتحال خراب کررہے ہیں، ایسے افراد کا امارات اسلامی سے کوئی تعلق نہیں ہے لہذا متعلقہ حکام ان واقعات کا نوٹس لیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔