- غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
- وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
- انفرااسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کالجوں میں چار سالہ پروگرام میں رکاوٹ ہے، وائس چانسلرز
- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
ورلڈ بینک کا منجمد افغان فنڈز سے 28 کروڑ ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ
واشنگٹن: ورلڈ بینک نے افغانستان کے منجمد فنڈز میں سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 28 کروڑ ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے عالمی فلاحی ادارے افغان عوام کی مدد کرسکیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ بینک نے افغانستان میں سردی کے موسم کے آغاز سے پناہ گزین کیمپوں میں درپیش مشکلات، خشک سالی اور بھوک و افلاس جیسے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے 28 کروڑ ڈالر منجمد امدادی فنڈز عالمی فلاحی اداروں کو منتقل کرنے کی حمایت کردی۔
امریکا اور اقوام متحدہ کی ہدایت پر رواں ہفتے ہونے والے ورلڈ بینک کے بورڈ کے اجلاس میں اے آر ٹی ایف کے 1 ارب 50 کروڑ ڈالر میں سے 50 کروڑ ڈالر جاری کرنے کے لیے اجلاس ہوا تھا۔
اجلاس میں ورلڈ بینک نے 28 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی حمایت کی تھی تاہم اس کی منظوری ورلڈ بینک فنڈز کے 31 ڈونرز سے لینا لازمی ہوگی۔ منظوری کے بعد 28 کروڑ ڈالر کی رقم ورلڈ فوڈ پروگرام اور یونیسیف کو منتقل کیے جائیں گے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام اور یونیسیف یہ رقم افغانستان میں غربت، بھوک اور وبائی امراض جیسے سنگین مسائل سے نمٹنے کے لیے استعمال کریں گی۔ اقوام متحدہ پہلے ہی خبردار کر چکی کہ تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ افغانیوں کو بھوک کا سامنا ہوسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔