- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سال طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
- بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ
- کراچی : تین ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار، چوتھا زخمی حالت میں گرفتار
- افغانستان میں طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے میں تباہ؛ 6 ہلاک اور 8 زخمی
- 2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان
کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کس مذہب کے مطابق ہوگی؟
ممبئی: لوگ یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ بالی ووڈ کی ’کیٹ‘ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی رسومات کون سے مذہب کے مطابق ہوں گی۔
بھارتی میڈیا میں اس وقت اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل ایک ہندو پنجابی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ کترینہ کیف ایک مسلم برٹش ہیں۔
اگر وکی پیڈیا کو دیکھا جائے تو وہاں موجود معلومات کے مطابق کترینہ کیف کی والدہ مسیحی مذہب سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے والد کا تعلق مسلم مذہب سے ہے۔ لیکن کترینہ نے آج تک یہ نہیں بتایا کہ وہ کس مذہب کو فالو کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ اور وکی کی شادی کے نشریاتی حقوق 80 کروڑ میں فروخت
تاہم بالی ووڈ کی باربی ڈول کو اپنی فلموں کی ریلیز سے قبل مندر، چرچ اور درگاہوں پر جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اسلیے لوگوں کو یہ تجسس ہے کہ آخر ان دونوں کی شادی کی رسومات کون سے مذہب کے مطابق ہوں گی۔ یہی وجہ ہے کہ ابتدا میں خبریں آرہی تھیں کہ دونوں کورٹ میرج کریں گے۔
لیکن اب کہا جارہا ہے کہ وکی اور کترینہ کی شادی دو طریقوں سے ہوگی۔ ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق پہلے دونوں کی شادی ہندو مذہبی رسوم رواج کے مطابق ہوگی جس میں سات پھیرے بھی ہوں گے۔ جب کہ دوسری ’’وہائٹ ویڈنگ‘‘ ہوگی یعنی مسیحی رسوم و رواج کے مطابق۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف وکی کوشل سے عمر میں کتنی بڑی ہیں؟
رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شادی کی تقریب میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں سمیت ٹوٹل 120 مہمان شرکت کریں گے۔ جب کہ ایک اور ویب سائٹ کے مطابق وکی اور کترینہ کی شادی کی تقریب میں 400 خواتین اور لڑکیاں شرکت کریں گی کیونکہ جوڑے نے 400 مہندی کی کون کا انتظام کیا ہے۔
واضح رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف راجستھان کے ضلع سوائی مادھور پور کے سکس سینسز فورٹ باروارہ ہوٹل میں 9 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔ دونوں گزشتہ دو برس سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے اور کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران ایک دوسرے کے قریب آئے۔ حالانکہ دونوں نے کبھی عوامی مقامات یا میڈیا پر اپنے رشتے کی تصدیق نہیں کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔