بالی ووڈ میں راجیش کھنہ کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاری

ہدایتکاری کیلئے فرح خان سے بات چیت جاری ہے جو فلم کی تیاری میں نکھل کے ساتھ ہونگی


ویب ڈیسک December 28, 2021
[فائل-فوٹو]

ISLAMABAD: بالی وُڈ تاریخ کے مایہ ناز اداکار راجیش کھنہ کی 79 ویں سالگرہ سے پہلے ہی بالی وُڈ کے ایکٹر اور پروڈیوسر نکھل دیویدی نے انکی سوانحی فلم بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی تیاری کیلئے نکھل نے گوتم چنتامانی کی کتاب Dark Star: The Lonliness of Being Rajesh Khanna کے حقوق بھی حاصل کرلیے ہیں اورفلم کی ہدایتکاری کیلئے فرح خان سے بات چیت جاری ہے جو فلم کی تیاری میں نکھل کے ساتھ ہونگی۔

نکھل نے بتایا کہ انہوں نے کتاب کے تمام حقوق حاصل کرلیے ہیں اور فرح خان سے بات چیت جاری ہے۔ ابھی تک وہ صرف اتنا ہی بتا سکتے ہیں۔ جیسے جیسے معاملات آگے بڑھتے جائیں گے میں بخوشی میڈیا والوں کو آگاہ کروں گا کیونکہ میں راجیش کھنہ کی کہانی کو فلمی پردے پر لانے کیلئے بیتاب ہوں۔

دوسری جانب فرح خان نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نکھل کی اسکرپٹ پڑھی ہے جو کہ واقعی زبردست ہے۔ ہمارے درمیان اس حوالے رابطہ جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں