- پٹرول کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار عمران خان ہے، مریم اورنگزیب
- جعلی ویزے پر جرمنی جانے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار
- بلوچستان بلدیاتی انتخابات، الیکشن مہم پر رات 12 بجے کے بعد پابندی عائد
- شہباز شریف آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ڈالر کی پیش قدمی رک گئی
- جیوانی سے پکڑی گئی مچھلی ایک کروڑ35 لاکھ 80 ہزارروپے میں نیلام
- بھارت میں فوجی ٹرک دریا میں گرنے سے 7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی
- نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین
- مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کمی
- 70 سالہ پاکستانی نے ہاتھوں سے سیب توڑنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- گہرے زخموں کی ’حیاتیاتی ویلڈنگ‘ کرنے والے ٹیکنالوجی وضع کرلی گئی
- چلنے اور شکل یاد رکھنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا روبوٹ
- ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیئم جوبلی پر 15 کلو سونے کا دیدہ زیب سکہ تیار
- حکومت کا اسلام آباد میں انتشار پھیلانے والے جلسے جلوسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
- امریکا؛ گھر میں خوفناک آتشزدگی میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی
- الجزیرہ کا اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اپنی صحافی کے قتل پرعالمی عدالت جانے کا فیصلہ
- جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگا دے اُسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز
- انفینکس نوٹ 12 اب میڈیا ٹیک ہیلیو جی 96 کے ساتھ ایکس اسپارک اور دراز پر پری آرڈر کے لیے دستیاب
- پیٹرول مہنگا ہونے پر گریڈ 18 کے ڈپٹی کمشنر گاڑی سے موٹرسائیکل پر آگئے
- وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
سونامی کے بعد 27 گھنٹے تک تیرکرگھرپہنچنے والا باہمت شخص

لیسالا فولا نے مسلسل 27 گھنٹے تیرکر 8 گھنٹے کا فاصلہ طے کیا اور دوسرے محفوظ جزیرے تک پہنچا۔ اس کی ہمت کی عالمی پذیرائی ہورہی ہے۔ فوٹو: بشکریہ رائٹرز
فجی: سونامی کے بعد پانی میں بھٹک جانے والے شخص نے مسلسل 27 گھنٹے تیر کر اپنی جان بچائی۔ اس کی ہمت دیکھتے ہوئے ماہرین نے اسے ایکوامین کا خطاب دیا ہے۔
57 سالہ لیسالا فولا ٹونگا جزیرے پر آتش فشانی عمل کے بعد صرف 60 افراد پر مشتمل اٹاکا جزیرے پر رہ رہے تھے کہ ہفتے کی رات کو ہونگا ٹونگا ہونگا ہائی پائی آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کردیا جس سے ایک لاکھ سے زائد افراد کی آبادی متاثر ہوئی اور تین افراد ہلاک ہوئےتھے۔
اس وقت لیسالا گھر میں پینٹنگ کررہے تھے کہ ان کے بھائی نے سونامی کی خبردی۔ لیکن کچھ دیر میں ان کے گھر میں پانی بھرآیا ہے جس کے بعد وہ درخت پر چڑھے لیکن نیچے اترتے ہی ایک بڑی موج انہیں اپنے ساتھ لے گئی۔ سمندری لہریں انہیں دائیں بائیں پٹختی رہیں۔ واضح رہے کہ پہلے ہی وہ چلنے پھرنے میں بہت تکلیف محسوس کرتے ہیں۔
اب انہوں نے ہمت کی اور تیرنے کی کوشش کی۔ یہاں تک کہ وہ مسلسل 27 گھنٹے تک تیرتے رہے اور ساڑھے سات کلومیٹر فاصلہ طے کرکے ایک اور بڑے جزیرے ٹونگا ٹاپو جاپہنچے۔ پھر ان کے عزم کی کہانی فیس بک پر پوسٹ ہوکر پوری دنیا تک پہنچی۔
ٹونگا جزائر کے صدرمقام جزیرے نوکو الوفا سے اس شخص کے جزیرے اٹاٹا کا فاصلہ 8 کلومیٹر تھا جو اس عمل بالکل تباہ ہوچکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔