ایف سی اہلکاروں کا قتل قابل مذمت ہے ایسے واقعات معاملات کے پرامن حل میں رکاوٹ بنیں گےوزیراعظم

طالبان اورحکومتی کمیٹی کے مذاکرات جب بھی حوصلہ افزا موڑ پر پہنچے تو اسے سبوتاژ کیا گیا،نوازشریف

حکومت نے سنجیدگی اور نیک نیتی سے مذاکرات کا عمل شروع کیا، وزیر اعظم نوازشریف فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایف سی اہلکاروں کا قتل قابل مذمت اور بہیمانہ جرم ہے اورمہمند ایجنسی جیسے واقعات معاملات کے پرامن حل میں رکاوٹ بنیں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے ایک جاری بیان میں شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی اہلکاروں کا قتل قابل مذمت ہونے کے علاوہ سنگین اور بہیمانہ جرم ہے۔ حکومت نے سنجیدگی اور نیک نیتی سے مذاکرات کا عمل شروع کیا کیونکہ پاکستان خونریزی کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔ مذاکرات جب بھی حوصلہ افزا موڑ پر پہنچے تو اسے سبوتاژ کیا گیا۔مہمند ایجنسی جیسے واقعات معاملات کے پرامن حل میں رکاوٹ بنیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کالعدم تحریک طالبان مہمند کے سربراہ عمر خالد خراسانی کی جانب سے 23 مغوی ایف سی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا ۔
Load Next Story