حکومتی تحویل میں دہشتگردوں کی ہلاکت سے متعلق طالبان کاالزام بے بنیاد ہے عسکری قیادت

کراچی میں 13 پولیس اہل کاروں اور مہمند ایجنسی میں 23 ایف سی اہل کاروں کا قتل دہشت گردی ہے، عسکری حکام


ویب ڈیسک February 17, 2014
طالبان کی جانب سے کراچی میں بم دھماکے اور مہمند ایجنسی میں ایف سی اہلکاروں کے قتل کو اپنے کارکنوں کی ہلاکت کا بدلہ قرار دیا تھا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ملک کی اعلیٰ عسکری قیادت نے حکومتی تحویل میں دہشت گردوں کی ہلاکت سے متعلق کالعدم تحریک طالبان کاالزام بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ کراچی میں 13 پولیس اہل کاروں اور مہمند ایجنسی میں 23 ایف سی اہل کاروں کا قتل دہشت گردی ہے، دہشت گردوں کی جانب سے اس قسم کی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔ عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ حکومتی تحویل میں دہشت گردوں کی ہلاکت سے متعلق کالعدم تحریک طالبان کا الزام بے بنیاد اور پروپیگینڈا ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں، دہشت گردوں کی جانب سے اس قسم کے الزامات کا مقصد اپنی کارروائیوں کا جواز پیش کرنا ہے۔

واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے کراچی میں بم دھماکے اور مہمند ایجنسی میں ایف سی اہلکاروں کے قتل کو اپنے کارکنوں کی ہلاکت کا بدلہ قرار دیا تھا۔

مقبول خبریں