کوہاٹ میں گیس سلنڈر دھماکا 2 بچے اور خاتون جاں بحق
دھماکے کے نتیجے میں خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوئے
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں سے 2 خواتین اور تین بچوں کی حالت تشویشناک ہے (فوٹو فائل)
خیبرپختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آر کوہاٹ کے علاقے جوا کی لنڈی وال میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں اور خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے۔
دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 خواتین اور تین بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے زخمیوں اور مرنے والوں کو ڈویژنل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا۔