کیا رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی ملتوی ہوگئی

عالیہ بھٹ اور ربیر کپور نے 14 اپریل کو شادی کی تاریخ مقرر کی تھی، راپول بھٹ


ویب ڈیسک April 12, 2022
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کا آغاز رواں ہفتے ہونا تھا فوٹوفائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی جس کا انتظار ان کے مداحوں کو کافی عرصے سے تھا ملتوی کیے جانے کی خبریں بھارتی میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کے بعد بالی ووڈ کی سب سے زیادہ زیر بحث شادی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی ہے جس کا آغاز رواں ہفتے ہونا تھا۔ تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق اب اسے ملتوی کردیا گیا ہے۔ شادی ملتوی ہونے کی وجہ رنبیر کپور یا عالیہ بھٹ نہیں بلکہ سیکیورٹی وجوہات ہیں۔

عالیہ بھٹ کے بھائی راہول بھٹ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ہمشیرہ کی شادی کی رسومات کا آغاز اب 13 اور 14 اپریل سے نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی کی تاریخ میڈیا میں لیک ہوجانے کی وجہ سے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے فیصلہ کیا ہے کہ اسے تبدیل کرکے بعد میں رکھا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے اعتراف کیا کہ جوڑے نے 14 اپریل کو شادی کی تاریخ مقرر کی تھی۔

راہول بھٹ نے نئی تاریخوں کے حوالے سے اشارہ دیا ہے کہ اب ان کی بہن عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی اگلے ہفتے 20 اپریل تک منعقد کی جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں