مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ 14سالہ لڑکے سمیت3 فلسطینی شہید
قابض اسرائیلی فورسزنے متعدد فلسطینی نوجوانوں کوگرفتارکرلیا
اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں متعدد گھرتباہ کردئیے:فوٹو:فائل
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 14سالہ لڑکے سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے 14 سالہ لڑکے پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پرشہید ہوگیا۔
اسرائیلی فورسزکے چھاپوں اورفلسطینیوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے والوں پراسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران متعدد فلسطینی نوجوانوں کوگرفتارکرلیا جبکہ بہت سے گھروں پربلڈوزر چڑھا دئیے گئے۔
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں اورفلسطینیوں کو گھروں میں محصورہونے پرمجبورکردیا گیا ہے۔