اورنگی ٹاؤن میں قبرسے مردے نکالنے والا گورکن گرفتار
بچے سمیت 2 افراد کی لاشیں ڈی این اے کے لئے اسپتال منتقل کردی گئیں، پولیس ذرائع
گورکن کے خلاف قبروں کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا،پولیس:فوٹو:فائل
LJUBLJANA:
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں قبرسے مردے نکالنے والے گورکن کوگرفتارکرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد کے قبرستان میں قبرسے مردے نکالنے والے گورکن کو گرفتارکرکے چند ماہ قبل دفنائے گئے بچے سمیت دوافراد کی لاشیں قبروں سے باہر برآمد کرلی گئیں۔ دونوں لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایک مرحوم بچے کے والدین نے گورکن کی جانب سے بچے کی لاش قبرسے نکالنے کی شکایت پرکارروائی کی گئی۔ قبر سے ایک مرد کی لاش کا پرانا ڈھانچا ملا جبکہ گورکن نے بتایا کہ بچے کی لاش بھی اس قبرمیں دفنائی گئی ہے۔
گورکن کو گرفتارکرکے برآمد کی گئی لاشوں کو ڈی این اے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس اس بارے میں تحقیقات کررہی ہے کہ لاشیں کس کی ہیں اورلاشیں قبروں سے نکالنے کا کیا مقصد تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قبروں کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جائے گی۔