- یاسین ملک کی ٹاڈا عدالت پیشی، آج سزا سنائی جائے گی
- ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبا سمیت 20 افراد ہلاک
- پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری گرفتار
- پی ٹی آئی کے 55 گرفتار رہنما و کارکنان اڈیالہ جیل منتقل
- پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید گرفتار
- حکومت میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے، وزیراطلاعات مریم اونگزیب
- دعا زہرہ اور نمرہ کی بازیابی میں پنجاب پولیس تعاون نہیں کررہی: شہلا رضا
- کاغذ میں لپٹی لاش لندن ایئرپورٹ کے بیگج ایریا میں آگئی؟ ویڈیو وائرل
- سعودی عرب 3 ارب ڈالر کی واپسی کے لیے پاکستان کو مزید مہلت دینے پر رضامند
- آئندہ الیکشن استخارہ کر کے لڑوں گا، نور عالم خان
- کراچی میں نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سوار تین دوستوں کو روند ڈالا، دو جاں بحق
- پی ٹی آئی لانگ مارچ: جڑواں شہروں میں تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی
- پی ٹی آئی کے خلاف پولیس کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 247 سے زائد کارکنان گرفتار
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل
- درجنوں شارک مچھلیوں کا وہیل پر حملہ، ویڈیو وائرل
- کہوٹہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے 4 خواتین جاں بحق اور 3 زخمی
- لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
- خصوصی طور پر مدعو کردہ چار کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی
- ایران میں رہائشی عمارت گرنے سے 11 ہلاکتوں پر میئر سمیت 10 میونسپل حکام گرفتار
- 74 برس قبل بچھڑنے والے سکا خان بڑے بھائی کے ہمراہ بھارت روانہ
وہ امراض جو پانی میں ڈوب جانے کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2022/05/2320573-untitledcopy-1652198523-821-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
ایمرجنسی کی صورت میں تیراکی جان بچانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے لیکن کچھ لوگوں کے لیے سوئمنگ کا جاننا بھی اُن کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کافی نہیں ہوتا۔
کینیڈا میں ماہرین کی جانب سے کیے گئے ایک نئے مطالعے کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ بعض امراض ڈوبنے کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔ مطالعے کے لیے محققین کی ایک ٹیم نے کینیڈا کے ڈیٹا بیس سے 2007 اور 2016 کے درمیان تقریباً 4,300 ڈوبنے والوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ محققین نے پایا کہ ہر تین میں سے ایک بالغ اور 10 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو دائمی امراض لاحق تھے۔
سرفہرست وہ لوگ تھے جنہیں ischemic heart disease (قلبی مرض) اور مرگی کی شکایت تھی۔ جن خواتین کی عمر 20 سے 34 سال تھی، ان میں مرگی سے ڈوبنے کا خطرہ عام آبادی کے مقابلے میں 23 گنا زیادہ تھا۔
نیو یارک سٹی کے سکول آف میڈیسن میں نیورولوجی کے پروفیسر اور ایپی لیپسی فاؤنڈیشن کی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جیکولین فرنچ نے کہا کہ یہ ان خطرات میں سے ایک ہے جس کے بارے میں ہم لوگوں کو متنبہ کرتے ہیں۔ یہ وہ خطرات ہیں جن سے ہم پوری طرح واقف ہیں۔
ایک اور ڈاکٹر اور یونیورسٹی آف ٹیکساس ساؤتھ ویسٹرن میڈیکل سینٹر کے پروفیسر، بینجمن لیوائن نے کہا کہ اگر آپ کو خشکی پر دل کا دورہ پڑتا ہے تو آپ 911 پر کال کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ کسی جھیل یا سمندر کے گہرے پانی میں ہیں اور اس دوران آپ کو دل کا دورہ پڑتا ہے یا arrhythmia (دل کی بے ترتیب دھڑکن) کا شکار ہوتے ہیں تو آپ بے ہوش ہوسکتے ہیں اور بالآخر ڈوب سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔