برطانوی شہری نے پاؤں پر پسندیدہ جوتوں کا ٹیٹو بنوالیا

سوشل میڈیا پر اس انوکھے ٹیٹو کے خوب چرچے ہو رہے ہیں

پیروں پر بنے یہ ٹیٹوز بالکل اصل جوتوں کی طرح نظر آرہے ہیں(فائل فوٹو)

برطانوی شہری نے اپنے پسندیدہ جوتو ں سے متاثر ہوکر پاؤں پر جوتوں کا ٹیٹو ہی بنووا لیا۔

کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا ایسا ہی کچھ ہوا ہے برطانیہ کے ایک شہری کے ساتھ جس کو اب بار بار جوتے خریدنے کی ضرورت نہیں رہی کیونکہ اس نے پسندیدہ جوتوں سے متاثر ہوکر پاؤں پر جوتوں کا ٹیٹو ہی بنوا لیا ہے۔

جی ہاں! مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے مشہور ٹیٹو آرٹسٹ نے اپنے کلائنٹ کے پاؤں پر بنائے گئے جوتوں کے ٹیٹوز کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پراپلوڈ کی ہیں جس کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Dean Gunther (@dean.gunther)





اس ٹیٹو آرٹسٹ کو شہری کے پاؤں پر جوتوں کا ٹیٹو بنانے میں تقریبا 10 گھنٹے لگے تاہم یہ اتنا صفائی سے بنایا گیا ہے کہ ان ویڈیو اور تصاویر میں برطانوی شخص کے پیروں پر بنے ٹیٹوز بالکل اصل جوتوں کی طرح نظر آرہے ہیں۔








View this post on Instagram




A post shared by Dean Gunther (@dean.gunther)



ٹیٹو آرٹسٹ نے بتایا کہ یہ دوسرا دلچسپ ٹیٹو ہے جو انہوں نے گزشتہ دو ہفتوں میں بنایا ہے، اس سے پہلے انہوں نے ایک کلائنٹ کے جسم پر ہائیپر ریئلسٹک سکس پیکس ایب والے ٹیٹو بنائے تھے جو جم جاکر تنگ آچکا تھا اور وہاں اپنا مزید وقت برباد نہیں کرنا چاہتا تھا۔
Load Next Story