لاہور میں ماں پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

ملزم نے گھریلو ملازمہ اور 7 سالہ نواسے پر بھی تشدد کیا


ویب ڈیسک June 16, 2022
ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

غازی آباد پولیس نے ماں پر تشدد کرنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ندیم نے نشے میں اپنی بوڑھی ماں بشیراں بی بی پر تشدد کیا جس کے باعث بشیراں بی بی کی طبعیت بھی بگڑ گئی۔ ملزم نے بوڑھی ماں کو بچانے کے لیے آنے والی گھریلو ملازمہ اور 7 سالہ نواسے پر بھی تشدد کیا۔

اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا اور مقدمہ بھی درج کرلیا۔

مقبول خبریں