- امریکا میں خاتون مسافر پر ایئرلائن عملے کے تشدد کی ویڈیو وائرل
- بھارت نے اپنے سفارت کار افغانستان بھیج دیئے، طالبان کا خیرمقدم
- زمین سے 873 نوری سال کے فاصلے پر نیپچون جیسا سیارہ دریافت
- امریکا میں 75 سال بعد لائبریری سے لی گئی کتاب واپس کردی گئی
- بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت اس ملک کے لیے بہت ضروری ہے، صدر مملکت
- نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کردیا
- اسلام آباد : قائداعظم یونیورسٹی کے ملازم کی تنخواہ نہ ملنے پر دوران تقریب فائرنگ
- پنجاب میں آج سے 16 اگست کے دوران موسلادھار بارش کا امکان
- اسرائیل میں یہودی آبادکاروں کوعبادت گاہ لے جانے والی بس پر فائرنگ
- دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورس کے دو اہلکار شہید
- راولپنڈی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی اور والدین قتل
- جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری
- بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلیے مزید امدادی سامان روانہ
- ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، دو جوان شہید
- کراچی میں جشن آزاد پر ہوائی فائرنگ، زخمیوں کی تعداد 31 ہوگئی
- وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی مزار اقبال پر حاضری
- یوم آزادی پر اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی
- بابراعظم کو ایشیاکپ سے قبل بڑا اعزاز ملنے کا اعلان ہوگیا
- وزیراعلیٰ سندھ اور قائم گورنر کی مزار قائد پر حاضری
- پاکستانی کرکٹرز کی ایسوسی ایشن بننی چاہیے
شوٹنگ کے دوران سنجے لیلا بھنسالی مجھے مارتے تھے، رنبیر کپور کا انکشاف

فوٹو: فائل
ممبئی: بالی ووڈ کے اسٹار اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ معروف فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی شوٹنگ کے دوران انہیں مارتے تھے۔
بھارت میڈیا نے رنبیر کپور کا پرانا انٹرویو ایک بار پھر شایع کیا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ اپنے کیریئر کے آغاز میں سنجے لیلا کے ساتھ کام کرنا ایسا لگتا تھا جیسے مجھ پر تشدد ہورہا ہے اور وہ اکثر فلم سیٹ پر شوٹنگ کے دوران مارتے بھی تھے جس پر میں دل برداشتہ ہوجاتا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار نے 2006 میں سنجے کی فلم ساوریا سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور مذکورہ ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو اداکار نے انتہائی مشکل قرار دیا۔
رنبیر نے یہ بھی کہا کہ مار کھانے اور سخت پریشانی جھیلتے ہوئے ایک وقت ایسا بھی آیا کہ مجھے لگا فلم انڈسٹری کو چھوڑ دینا چاہیے کیوں کہ ایسے رویے سے مجھے لگتا تھا کہ اداکاری میرے بس کا کام نہیں اور میں یہ نہیں کرسکتا۔
اداکار نے مزید بتایا کہ بعد میں سجے لیلا بھنسالی سمجھ گئے کہ میں بہت جذباتی ہوں، آج میں نے فلمی دنیا میں جو سیکھا اور تجربہ حاصل کیا وہ ان ہی کی بدولت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔