شفاف جسم والی نایاب مچھلی اور بڑی قسم کی مکڑی کی دریافت

محققین نے اس مچھلی اور مکڑی کو الیوشین جزائر پر ہر سال کیے جانے والے سروے کے دوران دیکھا


ویب ڈیسک July 07, 2022
تصویر: ٹوئٹر (سارہ فرائیڈمین)

لاہور: امریکی ریاست الاسکا کے سمندر میں سائنس دانوں نے ایک نایاب شفاف مچھلی دریافت کی ہے جس کے جسم کے آر پار دیکھا جاسکتا ہے۔

اس شفاف مچھلی کو بلوچڈ اسنیل فِش کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کا سائنسی نام کِرسٹلِچتھی سائیکلوسپائلس ہے۔

اس مچھلی کا ظاہر بہت عجیب و غریب ہے۔ شفاف جسم جس سے سرخ رنگ چھلکتا ہے مچھلی کو گہرے اور تاریک سمندر میں چھپنے میں مدد دیتا ہے جہاں بمشکل ہی سورج کی روشنی پہنچتی ہے۔

نیشنل اوشیئنک اینڈ ایٹماسفیئرک ایڈمنسٹریشن میں فِش بائیولوجسٹ سارہ فرائیڈمین کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ کافی عرصے سے ان میں سے کسی ایک کو دیکھنے کی امید تھی۔




یہ مچھلی جیلی، سمندری پودے اور ریڑھ کی ہڈی کے بغیر جانوررغبت سے کھاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں