تھرپارکراسپتال کیلئے زکوۃ کے 50 میں سے 45 لاکھ روپے آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی

محکمہ زکوٰة نے مٹھی اسپتال کی ادویات کیلئے 50 لاکھ روپے زکوۃ دی لیکن حکومت سندھ نے صرف 5 لاکھ روپے خرچ کئے

حکومت سندھ نے 50 لاکھ روپے خرچ کرنے کے بجائے معصوم بچوں کو موت کے حوالے کردیا۔ فوٹو؛فائل

محکمہ زکوٰة نے مٹھی اسپتال کو ادویات کی مد میں سال 14-2013 کیلئے 50 لاکھ روپے جاری کئے لیکن سندھ حکومت کی جانب سے اسپتال پر صرف 5 لاکھ روپے ہی خرچ کئے گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کا تھر کے معصوم عوام کے ساتھ ایک اور بھیانک مذاق سامنے آگیا۔ محکمہ زکوۃ وعشر کی جانب سے ادویات کی مد میں جاری مٹھی اسپتال کے لئے 50 لاکھ روپے آسمان کھاگیا یا زمین نگل گئی کچھ پتا نہیں چل پایا لیکن 50 لاکھ روپے خرچ کرنے کے بجائے معصوم بچوں کو موت کے حوالے کردیا گیا۔

سیکریٹری زکوۃ وعشر رمضان اعوان کے مطابق سال 14-2013 کے لئے مٹھی اسپتال کو جاری کئےگئے 50 لاکھ میں سے صرف 5 لاکھ خرچ کئے گئے، باقی 45 لاکھ روپے کیوں خرچ نہیں ہوئے اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
Load Next Story