قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

الطاف حسین نے چند روز قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر جمہوری حکومت دہشت گردوں سے نمٹ نہیں سکتی تو فوج ٹیک اوور کرلے


ویب ڈیسک March 11, 2014
اجلاس میں قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے پیش کی۔ فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت ہوا جس میں الطاف حسین کے بیان کے خلاف قرارداد تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے پیش کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ الطاف حسین نے فوج کے ٹیک اوور سے متعلق بیان دیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور ایوان ایسی کسی بھی سوچ اور بیان کی مخالفت کرتا ہے، قرارداد کی اجلاس میں موجود تمام اراکین نے حمایت کی جس کے بعد اسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے چند روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر جمہوری حکومت دہشت گردوں سے نمٹ نہیں سکتی تو فوج ٹیک اوور کرلے تاکہ ملک میں امن قائم ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں