معروف بھارتی کامیڈین شوبز میں آنے سے پہلے کیا کرتے تھے؟

ویب ڈیسک  جمعرات 4 اگست 2022
میرے اپنے گھر چائے نہیں بنتی تھی، میں جو چائے بیچتا تھا اسی میں سے ایک کپ پی لیا کرتا تھا(فائل فوٹو)

میرے اپنے گھر چائے نہیں بنتی تھی، میں جو چائے بیچتا تھا اسی میں سے ایک کپ پی لیا کرتا تھا(فائل فوٹو)

ممبئی: بھارت کے معروف کامیڈین سدیش لہری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹی وی پر آنے سے قبل سبزیاں، چائے اور قلفیاں فروخت کیا کرتے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو میں  بالی ووڈ  کے کامیڈین اداکار سدیش لہری نے بتایا کہ ‘میں کبھی اسکول نہیں گیا کیونکہ میرا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا، میں نے روزی روٹی کمانے کے لیے چائے بیچی، اس کے علاوہ سبزیاں بھی فروخت کیں’۔

سدیش لہری نے بتایا کہ ‘میں چائے بیچنے کے لیے ننگے پاؤں فیکٹریوں میں جاتا تھا، میرے اپنے گھر چائے نہیں بنتی تھی، میں جو چائے بیچتا تھا اسی میں سے ایک کپ پی لیا کرتا تھا، میں نے مٹھائیوں کی دکان پر بھی کام کیا ہے اس کے علاوہ میں شادی بیاہ میں گانے بھی گاتا تھا’۔

Sudesh Lehri talks about the time when he used to do odd jobs to earn money.

یاد رہے کہ سدیش لہری بھارت میں بےحد کم وقت میں نام کمانے والے کامیڈین میں سے ایک ہیں انہوں میں 2007 میں کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج3‘ سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

جس کے بعد وہ  وہ کامیڈی سرکس میں کامیڈین کرشنا ابھیشیک کے ساتھ نظر آئے اور انہوں نے رئیلیٹی کامیڈی شو کے تین سیزن جیتے جبکہ سدیش جے ہو، ٹوٹل دھمال، ریڈی اور گریٹ گرینڈ مستی سمیت  کئی فلموں میں اداکاری بھی کر چکے ہیں۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

A post shared by Sudesh Lehri (@realsudeshlehri)

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔