جاپان؛ حکومت کی نوجوان نسل سے زیادہ سے زیادہ شراب پینے کی اپیل

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اگست 2022
نئی نسل اپنے والدین کے مقابلے میں کم شراب نوش ہے، رپورٹ (فوٹو: فائل)

نئی نسل اپنے والدین کے مقابلے میں کم شراب نوش ہے، رپورٹ (فوٹو: فائل)

 ٹوکیو: جاپان میں حکومت نے نوجوان نسل پر زیادہ سے زیادہ شراب پینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس آمدن میں اضافے کے لیے شراب کی زیادہ فروخت ضروری ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جاپان میں حکومتی سطح پر 20 سے 39 سال کی عمر تک کے افراد کے لیے ’’ شیک وائیوا‘‘ مہم چلائی جارہی ہے جس میں نوجوان کو نسل کثرت شراب نوشی کی جانب راغب کرنے کے لیے نت نئے طریقے بتائے جارہے ہیں۔

اس مہم کا آغاز  ایک رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے جس میں ملک بھر میں شراب کی فروخت کم ہونے سے ٹیکس جمع ہونے میں خاطر خواہ کمی کا انکشاف کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی نسل اپنے والدین کے مقابلے میں شراب نوشی میں کم دلچسپی لے رہے ہیں اس لیے شراب کی فروخت سے حاصل ہونے والے ٹیکس آمدن میں کمی واقع ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ جاپان میں گزشتہ 25 برسوں کے دوران شراب نوشی کی عادت 100 فیصد سے کم ہو کر 75 تک رہ گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔