کراچی میں ہولی کھیلنے والوں پر نامعلوم شخص تیزاب پھینک کرفرار 3 افراد زخمی
واقعے کے نتیجے میں جھلسنے والے تینوں افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہولی کا تہوار منایا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل
ماڈل ٹاؤن میں نامعلوم شخص نے ہولی کھیلنے والوں پر تیزاب سے حملہ کرکے 3 افراد کو زخمی کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے مڈل تاؤن میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد ہولی کھیلنے میں مصروف تھے کہ ایک شخص ان پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔ واقعے کے نتیجے میں 3 افراد جھلس گئے جنہیں مقامی افراد نے فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا ہے، واقعے کے بعد ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد اسپتال کے باہر جمع ہوگئی۔
دوسری جانب ملتان میں بھی ہولی کھیلنے کے دوران مٹکی توڑنے کے مسئلے پر دو گروپ گتھم گھتا ہوگئے تاہم مقامی افراد نے بیچ بچاؤ کراتے ہوئے معاملہ رفع دفع کرادیا۔