وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے محکمہ پولیس میں بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھالی

صوبے میں بھرتی کئے جانے والے 10 ہزار پولیس اہلکار وں میں 2 ہزار 500 ریٹائرڈ فوجی اہلکار بھی شامل ہوں گے


ویب ڈیسک March 17, 2014
صوبائی حکومت نے پولیس میں بھرتیوں کا فیصلہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کیا۔ فوٹو: فائل

SARGODHA: وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پولیس میں بھرتیوں پر عائد کی گئی پابندی ہٹانے کا حکم دیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے دورہ کراچی کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی تھی کہ صوبے اور باالخصوص کراچی میں قیام امن کے لئے فوری طور پر پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے جس کے بعد قائم علی شاہ نے محکمہ پولیس میں بھرتیوں پر عائد پابندی فوری طور پر اٹھالی ہے اور محکمہ داخلہ سندھ نےاس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

سندھ حکومت کے اس فیصلے کے بعد صوبے میں 10 ہزار پولیس اہلکار بھرتی کئے جائیں گے جن میں 2 ہزار 500 ریٹائرڈ فوجی اہلکار بھی شامل ہوں گے جو قیام امن کے لئے بنائی جانے والی ''خصوصی فورس'' میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے جب کہ بھرتی کئے جانے والے اہلکاروں میں سے 2 ہزار 500 کراچی میں تعینات کئے جائیں گے۔

مقبول خبریں