سب سے زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ میچز، شارجہ اسٹیڈیم نے سڈنی کا ریکارڈ توڑدیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 6 ستمبر 2022
اعزاز حاصل کرنے پر عبدالرحمن بوخاطر نے کہا کہ یہ ایک بہت خوشگوار لمحہ ہے اور ان تمام ہزاروں افراد کے شکرگزار ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اعزاز حاصل کرنے پر عبدالرحمن بوخاطر نے کہا کہ یہ ایک بہت خوشگوار لمحہ ہے اور ان تمام ہزاروں افراد کے شکرگزار ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

شارجہ: شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم نے سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کا ورلڈ ریکارڈ توڑدیا۔

ہفتے کے روز سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ایشیا کپ کے میچ نے اس دنیا میں سب سے میچ کھیلے جانے والے میدان کا درجہ دیدیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے پاس تھا۔ شارجہ اب تک 9 ٹیسٹ ، 244 ایک روزہ میچز اور 28 ٹی 20 کی میزبانی کرچکا ہے جن کی مجموعی تعداد 281 بنتی ہے۔

یہ اعزاز حاصل کرنے پر عبدالرحمن بوخاطر نے کہا کہ یہ ایک بہت خوشگوار لمحہ ہے اور ان تمام ہزاروں افراد کے شکرگزار ہیں جو گزشتہ 40 برس سے یہاں کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

امارات میں جاری ایشیا کپ میں افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا میچ کئی حوالوں سے ریکارڈ ساز رہا۔ سری لنکا نے گراؤنڈ میں اب تک کا سب سے زیادہ رنز اور ٹی 20 میں افغانستان کے خلاف اب تک کا سب سے زیادہ رنز کا تعاقب کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔