- کوئٹہ میں بارش اور برفباری کے بعد موسم سرد، زیارت میں منفی 3 ڈگری ریکارڈ
- پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کا ’نشے کی حالت‘ میں طالب علم پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج
- مودی سے متعلق بی بی سی کی دستاویزی فلم کی نمائش پر 24 طلبا گرفتار
- پیٹرولیم مصنوعات میں ممکنہ اضافے پر پمپس اچانک بند، عوام رُل گئے
- گورنر سندھ کی سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات
- بھارت نے 12پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا،106 ماہی گیرتاحال بھارتی جیلوں مقید
- پرویزالہیٰ کے ڈرائیوراور گن مین سے شراب کی بوتلیں برآمد، مقدمہ درج
- لوگ بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں، سندھ ہائی کورٹ
- عمران خان کا فواد چوہدری کے آئینی حقوق کیلیے چیف جسٹس کو خط
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد کمانڈر ہلاک
- پاکستان سپر لیگ نے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنالی ہے، نجم سیٹھی
- گلگت بلتستان میں 3 جدید سائنس لیبارٹریاں بنانے پر اتفاق
- سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل
- حکومت اور اپوزیشن میں کوئی صلاحیت نہیں ہے، شاہد خاقان
- پیپلزپارٹی کا عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان
- جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک
- کراچی میں اتوار کی صبح بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- ای پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد قرار
- متحدہ عرب امارات کے صدر پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
آڈیو کال لیک اسکینڈل: خلیل الرحمٰن قمر کا ردِعمل سامنے آگیا

ڈرامہ نگار خاتون کے ساتھ لیک آڈیو کال کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں(فائل فوٹو)
کراچی: میرے پاس تم ہو جیسے بہترین ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمٰن قمر ایک مقبول پاکستانی مصنف ہیں جنہیں ہمیشہ اپنے بیانات کے بعد مختلف تنازعات کا سامنا رہتا ہے۔
تاہم اس مرتبہ وہ ایک خاتون کے ساتھ لیک آڈیو کال کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں جس میں وہ ایک خاتون کو شوہر سے چھپ کر اُن سے ملنے آنے اور تصاویر بھیجنے کی بات کر تے سُنائی دیئے۔
خلیل الرحٰمن قمر نے حال ہی میں ایک یوٹیوبر کو لیک آڈیو کال سکینڈل پر اپنا پہلا اور خصوصی ردعمل دیا ہے۔
خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ’ میں اس لیک آڈیو کال سکینڈل کے حوالے سے پہلا اور آخری انٹرویو دے رہا ہوں، انہوں نے بتایا کہ شروع میں جب میں نے حقوق نسواں کے خلاف آواز اٹھائی تو میری تو ہین کے لیے میرے خلاف پروگرامز چلائے گئے تھے‘۔
ان کے مطابق ’ایک مقبول اینکر (عامر لیاقت) نے میری توہین کی، لیکن ان کی روح کو سکون ملے کیونکہ انہوں نے بعد میں معافی مانگ لی‘۔
خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ’میں ایک گناہ گار انسان ہوں لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی بہتری کے لیے کام کرتا ہوں،صرف اللہ جانتا ہے کہ میں کون ہوں۔ یہ آڈیو 3 سال پہلے لیک ہوئی تھی لیکن اس وقت کسی نے شور نہیں کیا تھا، مجھے بدنام کرنے کیلئے اس کو دوبارہ پھیلایا کیا گیا ہےاب اسے ہائپ دینے کی کوشش کی جارہی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ میں بہت سے محاذوں پر لڑ رہا ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں منتخب ہوں اور میں اپنے خلاف ایسی سازشوں کا سامنا کروں گا، اب وہ کردار کشی کر رہے ہیں، آپ آسانی سے میری آڈیو کو کسی سے بھی اسکرپٹ کر سکتے ہیں،۔
خلیل الرحمان قمر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’اگلی بار اگر آپ آڈیو بناتے ہیں تو براہ ِکرم آڈیو میں غیر شادی شدہ لڑکی کو شامل کریں، کم از کم ایسا تو کریں‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔