اردن میں رہائشی عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی

ویب ڈیسک  جمعـء 16 ستمبر 2022
فوٹو: انٹرنیٹ

فوٹو: انٹرنیٹ

امان: اردن کے شہر امان میں رہائشی عمارت گرنے سے مرنے والے افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے بلڈنگ کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔

انٹر نیشنل میڈیا کے مطابق بدھ کے روز اردن کے دارالحکومت امان میں گرنے والی رہائشی عمارت میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں اب تک  مرنے والے افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے،  حادثے کے زخمیوں کو امان کے لوز ملا اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ریسکیو آپریشن کے دوران رہائشی عمارت کے ملبہ سے نومولود بچے کو صحیح سلامت نکال لیا گیا، سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کے سرچ آپریشن میں ڈرونز ، ہیوی مشینری سمیت سراغ رساں کتوں کی مدد سے بلڈنگ کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جا ری ہے ۔

اتھارٹیز کے مطابق 50سال پرانی بلڈنگ میں حادثہ گراؤنڈ فلور پر جاری مرمتی کام کے کی وجہ سے پیش آیا، واقعے کے خلاف بلڈنگ کے مالک اور ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

انچارج محکمہ سول انجنئیرنگ کا کہنا ہے کہ مرمتی کام کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنےکے سبب حادثہ پیش آیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔