امریکی ریاست واشنگٹن میں مٹی کے تودے گرنے سے 3 افراد ہلاک 8 زخمی

مٹی کے تودے گرنے کی وجہ علاقے میں ہونے والی شدید بارشیں ہیں ، امریکی حکام

ہ مٹی کے تودوں کی زد میں آنے والے کم از کم 6 مکانات بھی مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔ فوٹو: فائل

امریکی ریاست واشنگٹن میں مٹی کے تودے گرنے سے 3 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔



غیرملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ واشنگٹن کے علاقے سیٹل کے شمال مشرقی حصے میں مٹی کے تودے گرنے سے 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں اس کے علاوہ مٹی کے تودوں کی زد میں آنے والے کم از کم 6 مکانات بھی مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔


واشنگٹن کے شیرف دفتر نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مٹی کے تودے گرنے کی وجہ علاقے میں ہونے والی شدید بارشیں ہیں جن کی وجہ سے دریائےسیٹل اگوآمیش میں بھی طغیانی کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔

Load Next Story