ہالی ووڈ سپر اسٹار آرنلڈ شیور زینیگر نے بالی ووڈ میں کام کرنے خواہش ظاہر کردی

بالی ووڈ میں ہر سال 700 س زائد فلمیں بنتی ہیں اس لحاظ سے اسے ایک غیر معمولی فلم نگری کہا جاسکتا ہے، ہالی ووڈ سپر اسٹار


ویب ڈیسک March 23, 2014
فلم کے ذریعے ہر عمر کے لوگوں کو بھرپورتفریح فراہم کرنا چاہتا ہوں، آرنلڈشیور زینیگر فوٹو: فائل

ہالی وڈ کے معروف ترین ایکشن ہیرو آرنلڈ شیور زینیگر کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں کام کرنا چاہتا ہیں۔ جیسے ہی انہیں اچھے کردار کی پیشکش ہوئی تو وہ اسے قبول کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔

بھارتی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بین الاقوامی سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم نگری میں ہر سال 700 س زائد فلمیں بنتی ہیں اس لحاظ سے اسے ایک غیر معمولی فلم نگری کہا جاسکتا ہے تاہم اس کا مقابلہ ہالی ووڈ سے نہیں کیا جاسکتا کیونکہ دونوں فلم نگریوں میں عوام کو تفریح فراہم کرنے کے علاوہ کوئی چیز مشترک نہیں۔

بالی وڈ کے کئی اداکار ہالی وڈ میں اپنی شناخت بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور وہ ایسا کر بھی سکتے ہیں کیونکہ ہالی وڈ کسی بھی فنکار کو اس کی صلاحیتوں کی بنیاد پر شہرت کی بلندیوں تک لے جاتا ہے ، یہاں جو اچھا کام کرتا ہے شہرت اور کامیابی اس کے قدم چومتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ان کے لاکھوں مداح ہیں اس لئے وہ ہندی فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں اور جیسے ہی انہیں اچھے کردار کی پیشکش ہوئی تو وہ اسے قبول کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔

مقبول خبریں