پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز اپوزیشن لیڈر مقرر

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی منظوری کے بعد نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا

(فوٹو: فائل)

پنجاب اسمبلی میں سابق صوبائی وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا۔


اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی منظوری کے بعد نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا، حمزہ شہباز کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا گزٹ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کا منصب خالی تھا۔
Load Next Story