کوہاٹ میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ 3افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا


ویب ڈیسک October 23, 2022
فوٹو فائل

کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ دو مقامی فریقین کے مابین اراضی کے تنازعے پر پیش آیا۔

ریسکیو عملے کی جانب سے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں