- گھر کیوں خراب کیا؟ مالک مکان نے کرایہ داروں کو قتل کردیا
- حکومت سے مذاکرات میں بجٹ پر توجہ مرکوز کی جائے گی، آئی ایم ایف پاکستان چیف
- عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا کوئی کردار نہیں تھا، وزیر دفاع
- عمران خان کی رہائش گاہ کا سرچ وارنٹ غیر مؤثر قرار
- مہسا امینی کی زیرحراست موت کی خبر دینے والی صحافی کیخلاف عدالتی کارروائی
- صدر مملکت دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
- پی ٹی آئی کے مزید رہنماؤں کو حراست میں لینے کا فیصلہ، فہرستیں تیار
- جسٹس اقبال حمید الرحمٰن چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات
- عمران خان کی اے ٹی سی اور ہائیکورٹ آمد، ضمانتی مچلکے جمع کروادیے
- 9 مئی؛ حمزہ کیمپ حملے میں ملوث 30 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل
- حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ کے تینوں ججز پر اعتراض
- مہندر سنگھ دھونی نے فینز کے لیے کون سا بڑا اعلان کردیا؟
- مقبوضہ کشمیر میں ہندو یاتریوں کی بس کھائی میں گر گئی؛ 10 ہلاک اور55 زخمی
- 9 مئی کے واقعات پر خیبر پختونخوا میں 2528 افراد گرفتار ہوئے، رپورٹ
- سعودی بریگیڈیئر جنرل جوان بیٹے کو بچاتے بچاتے سمندر میں ڈوب گئے
- کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، مدرسے کا طالبعلم جاں بحق
- ایک اور بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے اپنی جان لے لی
- ریاستی علامات پر حملہ کرنے والے مذاکرات کے حقدار نہیں، وزیراعظم
- جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیٹے نے مبینہ آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کا قیام چیلنج کردیا
- میڈیکل رپورٹ پر پریس کانفرنس؛ عمران خان کا وزیر صحت کو10 ارب ہرجانے کا نوٹس
ٹی20 ورلڈکپ؛ دو متنازع نوبالز، امپائر ایک، ٹیمیں پاکستان اور بنگلہ دیش

آئی سی سی کے ایلیٹ امپائر پر انگلیاں اٹھنے لگیں (فوٹو: ایکسپریس ویب)
ایڈیلیڈ: آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے امپائر ماریس ایراسمس پاک بھارت اور بنگلہ دیش، بھارت کے درمیان میچ میں متنازعہ فیصلوں کے باعث تنقید کی زد میں آگئے۔
گروپ بی میں 23 اکتوبر کو پاک بھارت مقابلے میں متنازع نو بال قرار دینے اور گزشتہ روز کھیلے گئے بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ میں بنگال ٹائیگرز کیخلاف بھی متنازع نوبال دینے پر ایک بار پھر آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائر ماریس ایراسمس تنقید کی زد میں ہیں۔
گزشتہ روز بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے بارش سے قبل بغیر کسی نقصان 60 رنز بنائے تھے تاہم تیز بارش نے میچ رکوادیا تھا جبکہ بنگال ٹائیگرز اس وقت بھارت کو شکست دینے کے قریب تھے تاہم امپائرز نے گیلی آؤٹ فیلڈ پر میچ کروانے کا فیصلہ کیا جس پر شکیب الحسن کافی ناراض نظر آئے اور ابتدا میں ہی انکے اہم بیٹر لٹن داس رن آؤٹ کی صورت میں وکٹ گنوابیٹھے جنہوں نے 26 گیندوں پر 60 رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں: کوہلی نے پاک بھارت میچ میں ‘غیر منصفانہ فائدہ’ اٹھایا، سابق کرکٹر
پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی بالنگ کے دوران ویرات کوہلی کی جانب سے امپائر کو اشارہ کیا گیا کہ نوبال قرار دی جائے جس پر انہوں نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ دینے کے بجائے نوبال قرار دیدی جس سے مخالف ٹیم کو فائدہ پہنچا۔
مزید پڑھیں: وکٹ کیپر نے کیا غلطی کی کہ امپائرز نے نوبال قرار دیا، جانیے
سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران بھی ماریس ایراسمس نے کوہلی کی جانب سے اشارہ کیے جانے پر نوبال قرار دیدی تھی جبکہ یہاں بھی تھرڈ امپائر سے پوچھنے کی کوشش نہیں کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔