دلی میں فضائی آلودگی، پرائمری اسکولز بند کردئیے گئے

ویب ڈیسک  جمعـء 4 نومبر 2022
بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے پر دلی میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے:فوٹو:فائل

بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے پر دلی میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے:فوٹو:فائل

نئی دلی: بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں شدید فضائی آلودگی کے باعث پرائمری اسکولز بند کردئیے گئے۔

دلی کے وزیراعلیٰ  اروند کیجری وال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دارالحکومت میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچنے کے بعد کل سے پرائمری اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی میں کمی ہونے تک پرائمری اسکولز بند رکھے جائیں گے۔ یہ فیصلہ بچوں کو مضر صحت فضا میں سانس لینے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کے باعث دلی اور دیگرعلاقوں میں فضائی آلودگی میں شدید اضافہ ہونے پر اروند کیجریوال کو  تنقید کا سامنا ہے۔ بھارتی پنجاب میں بھی اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی( عاپ ) کی حکومت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔