- خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران صحت کارڈ پر ایک لاکھ افراد کا مفت علاج
- لاہور میں پرانی دشمنی پر ماں اور 17 سالہ بیٹا قتل
- بھارت میں انتخابات کے چوتھے مرحلے کا آغاز؛ 10 ریاستوں میں ووٹنگ
- غزہ جنگ کے خوفناک نفسیاتی اثرات، اب تک 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی
- گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم
- نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ
- خفیہ معلومات کی تشہیر اورپھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان
- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- آئی ایم ایف کے ساتھ قرض معاہدے سے ملکی معیشت میں بہتری آئی ، وزیر خزانہ
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- ہم ترقی یافتہ قوم کب بنیں گے؟
- اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی
- زہریلے کیمیکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
- اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن
- پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ
- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
- استحکام کیلئے خودانحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا!
شاہ چارلس کی تاج پوشی کیلیے تاج میں رد و بدل کیوں کی جارہی ہے
لندن: برطانیہ میں آئندہ برس 6 مئی کو ہونے والی تاج پوشی کی تقریب میں نئے بادشاہ چارلس سوم کو ملکہ برطانیہ کے زیر استعمال تاج پہنایا جائے گا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بکنگھم پیلس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینٹ ایڈورڈ کراؤن کے سائز میں تبدیلی کے لیے اسے ٹاور آف لندن سے ہٹا دیا گیا۔ یہ تاج 6 مئی 2023 کو شاہ چارلس کو پہنایا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس تاج کا وزن 2.23 کلوگرام ہے اور یہ 22 قیراط سونے سے بنایا گیا ہے۔ اس کی گولائی 66 سینٹی میٹر اور اونچائی 30 سینٹی میٹرہے جب کہ اس میں 444 قیمتی نگینے جڑے ہوئے ہیں۔
13 ویں صدی سے انگریزوں اور بادشاہوں کی تاجوپشی کے لیے استعمال ہونے والے سینٹ ایڈورڈ کراؤن کی سائز کے لیے لندن ٹاور سے نامعلوم مقام پر منتقلی کو خفیہ رکھا گیا ہے۔
موجودہ سینٹ ایڈورڈ کراؤن 1661 میں کنگ چارلس دوم کے لیے بنایا گیا تھا کیوں کہ 13 ویں صدی سے زیر استعمال 1649 میں پگھل گیا تھا۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب اان کے والد کی پھانسی دی گئی تھی۔
برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک ملکہ رہنے والی الزبتھ دوم کی تاجپوشی 2 جون 1953 کو لندن میں ہوئی اور انھیں یہی تاج پہنایا گیا تھا تاہم موجودہ بادشاہ چارلس کے سر کا سائز قدرے مختلف ہے۔
یہی وجہ ہے کہ سینٹ ایڈورڈ کراؤن کے سائز میں تبدیلی کے لیے منتقل کیا گیا ہے تاکہ 6 مئی 2023 کو ویسٹ منسٹر ایبی لندن میں ہونے والی تاج پوشی کی تقریب میں اسے بادشاہ چارلس کے سر پر رکھا جا سکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔