- شاہین شاہ آفریدی کا نکاح؛ ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے مبارکباد کے پیغامات
- پشاور پولیس پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری اور مفرور ملزم گرفتار
- حکومت نے ناک کے نیچے دہشت گردی پھیلنے کی اجازت دی، عمران خان
- یورپی یونین کا یوکرین میں اہم اجلاس؛ روسی طیارے فضا میں منڈلاتے رہے
- اپیکس کمیٹی اجلاس؛ دہشت گردی کے خلاف افغانستان سے بات کرنے کا فیصلہ
- قومی کرکٹر شاہین شاہ اور انشاء آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے
- سندھ اسمبلی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی بھرتی پر ہائیکورٹ حیران
- کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر کا فیشن ایسا، ہر کوئی دیکھتا رہ جائے
- سام سنگ نے گیلکسی ایس یو 23 میں 200 میگاپکسل کیمرہ پیش کردیا
- کالا موتیا کی کیفیت جانچنے اور علاج کرنے والے کانٹیکٹ لینس
- بھارتی کمپنی کے آئی ڈراپس سے امریکا میں 1 ہلاک؛ 5 بینائی سے محروم
- روپے کی قدر میں کمی سے آئل سیکٹر کا کاروبار خطرے سے دوچار، ریفائنریز بھی متاثر
- سونے کی عالمی قیمت میں بڑی کمی، مقامی نرخ میں اضافہ
- ’شراب نہیں دودھ پیو‘! بھارتی سیاستدان نے بار کے آگے گائے باندھ دی
- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز خالی کروانے کیلیے آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل
- پی ایس ایل8؛ نمائشی میچ کی تیاریاں مکمل، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
- طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کیخلاف احتجاج پر پروفیسر کو گرفتار کرلیا
- جامعہ کراچی کے اساتذہ کا پیر سے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان
- ڈالر کی لمبی چھلانگ، انٹربینک میں 276 اور اوپن مارکیٹ میں 283 روپے کی تاریخی سطح پر
- پشاور ماڈل کالج میں توہین مذہب کا مبینہ واقعہ، طلبا کی ہنگامہ آرائی
فلم تارے زمین پر بڑے دانتوں کی وجہ سے ملی تھی، درشیل سفاری

(فائل فوٹو)
ممبئی: مشہور با لی ووڈ فلم تارے زمین پر کے چائلڈ اسٹار درشیل سفاری کا کہنا ہے کہ انہیں یہ فلم اُن کے دانتوں کی وجہ سے ملی تھی۔
فلم ’تارے زمین پر‘ میں بطورِ چائلڈ اسٹار اداکاری کرنے والے درشیل اب جوان ہو چکے ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اپنے بچپن کی اس فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی صحافی سے گفتگو میں درشیل کا کہنا تھا کہ ’مجھے بچے کا وہ کردار میرے دانتوں کی وجہ سے دیا گیا تھا کیونکہ فلم میں ایسے ہی بچے کی ضرورت تھی‘۔
درشیل نے مزید کہا کہ’جب بھی کسی فلم میں کاسٹنگ ہوتی ہے تو پورا لُک دیکھ کر کردار دیا جاتا ہے، میرے ساتھ بھی یہ ہی ہوا، دیکھا گیا کہ بچے کے دانت ایسے ہیں، چہرہ شرارتی اور معصوم ہے تو مجھے فلم مل گئی‘۔
اس فلم میں درشیل ایک معصوم اور منفرد ذہانت رکھنے والے بچے کا کردار ادا کر رہے تھے جو پڑھائی میں کمزور تھا جس کا چہرہ معصوم اور دانت بڑے تھے۔
یاد رہے کہ مذکورہ فلم میں عامر خان نے آرٹ ٹیچر کا کردار نبھایا تھا اور اس فلم نے خوب کامیابی بھی حاصل کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔