فیفا ورلڈکپ؛ مراکش سے شکست پر اسپین نے کوچ کو فارغ کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 9 دسمبر 2022
ڈی لا فوینٹے کو ہسپانوی فٹبال ٹیم کا نیا کوچ تعینات کردیا (فوٹو: ٹوئٹر)

ڈی لا فوینٹے کو ہسپانوی فٹبال ٹیم کا نیا کوچ تعینات کردیا (فوٹو: ٹوئٹر)

دوحا: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں مراکش کے ہاتھوں سابق چیمپیئن اسپین کو شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں شروع کردی گئیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن نے فیفا ورلڈکپ کے راؤنڈ آف 16 مرحلے کے مقابلے میں اسپین کو مراکش کے ہاتھوں پنالٹی ککس پر 0-3 کی شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیوں کا آغاز کردیا۔

فیڈریشن نے لوئس اینریک کی جگہ لوئس ڈی لا فوینٹے کو اسپین کی قومی فٹبال ٹیم کا نیا کوچ تعینات کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: مراکشی سکیورٹی گارڈ میچ میں ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگتا رہا، ویڈیو وائرل

61 سالہ ڈی لا فوینٹے نے 2015 میں اسپین کی انڈر 19 ٹیم کو یورپی چیمپئن شپ جیتنے جبکہ انڈر 21 ٹیم کو یورو 2019 جیتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اسپین نے گروپ میچز میں کوسٹا ریکا کے خلاف 0-7 سے کامیابی سمیٹ کر جارحانہ آغاز کیا تھا تاہم جرمنی کے ساتھ 1-1 سے ڈرا ہوا جبکہ جاپان سے 1-2 سے شکست ہوئی۔

اسی طرح ہسپانوی ٹیم کو ہزیمت کا سامنا اس وقت اٹھانا پڑا جب مراکش کی ٹیم نے انہیں پنالٹی ککس پر 0-3 سے شکست دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔