- شان مسعود کی دعوتِ ولیمہ، پی سی بی چیئرمین کی بھی شرکت
- پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم اور سیکیورٹی اسٹاف میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ
- معیشت پر مناظرہ، پی ٹی آئی نے اسحاق ڈار کا چیلنج قبول کرلیا
- توانائی بحران، خیبرپختونخوا میں بازار ساڑھے 8 اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا حکم
- وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات
- فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور
- نیا گریڈنگ سسٹم کے بعد میٹرک اور انٹر کی مارک شیٹ رزلٹ کارڈ میں تبدیل
- وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج
- ہلال احمر گجرانوالہ میں خواجہ سراء کا رقص، نیشنل ہیڈکوارٹر نے نوٹس لےلیا
- حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین
- وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
- سیاہ فام شہری کی ہلاکت، امریکی پولیس کے 5 اہلکاروں پر فرد جرم عائد
- پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی
- لائسنس کی تجدید میں مبینہ تاخیر؛ 5 کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل
- 9 فلسطینیوں کی شہادت پر ریلی، اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، متعدد زخمی
- کراچی میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی
- اسلام آباد تا کراچی؛ جدید سہولتوں کی حامل گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح
- کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، جنگی طیاروں کا اسمگل شدہ آئل بڑی مقدار میں برآمد
- اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کچرے میں پھینکنے والی خاتون گرفتار
- خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان
برطانیہ کیلیے جاسوسی؛ ایران میں سابق نائب وزیر دفاع کو پھانسی دیدی گئی

سابق نائب وزیردفاع علی رضا اکبری کو 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا، فوٹو: فائل
تہران: ایران میں سابق نائب و زیر دفاع علی رضا اکبری کو برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنے اور جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل میں معاونت کے الزام میں پھانسی دیدی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے نائب وزیر دفاع علی رضا اکبری کو 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ برطانوی شہریت رکھتے تھے اور ان پر برطانیہ کے لیے ایران کی جاسوسی کا الزام تھا۔
علی اکبر رضا اکبری پر 27 نومبر 2020 کو ایک حملے میں قتل ہونے والے بابائے ایٹم بم اور پاسداران انقلاب کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے 59 سالہ محسن فخری زادہ کی مخبری کا الزام بھی لگایا گیا تھا۔
برطانیہ نے جاسوسی کے الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے علی رضا اکبری کی گرفتاری کو سیاسی قرار دیتے ہوئے رہائی کا مطالبہ کیا تھا تاہم سابق نائب وزیر دفاع کو بدھ کے روز پھانسی کی سزا سنادی گئی۔
بدھ کے روز ہی علی رضا اکبری کے اہل خانہ کو الوداعی ملاقات کے لیے جیل لایا گیا تھا۔ ایران نے سابق نائب وزیر دفاع کو پھانسی دینے کی تصدیق کی ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ انھیں کس دن پھانسی دی گئی۔
برطانیہ سمیت عالمی رہنماؤں نے ایران کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا۔
خیال رہے کہ بی بی سی کی جانب سے جاری ایک آڈیو پیغام میں علی رضا اکبری نے بتایا تھا کہ وہ کافی عرصے سے بیرون ملک مقیم تھے جہاں انھیں ایران کے ایک اہم سفارتکار نے فون کرکے اہم معاملے پر صلح مشورے کے لیے ایران بلایا۔
علی اکبری نے مزید بتایا تھا کہ ملاقات میں مجھ پر ایک پرفیوم اور ایک شرٹ کے عوض اہم جوہری معلومات برطانوی اہلکار کو فراہم کرنے کا مضحکہ خیز الزام لگایا گیا اور ایرانی ایجنسی کے اہلکاروں نے 3 ہزار 400 گھنٹے مجھ سے تفتیش کی تھی۔
سابق نائب وزیر دفاع نے ایرنانی ایجنسیوں پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اہلکاروں نے مجھے شدید جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا یہاں تک کہ میں پاگل ہوگیا اور مجھ سے زبردستی اعترافی بیانات پر دستخط کرالیے گئے۔
واضح رہے کہ علی رضا اکبری 1997 سے 2005 تک نائب وزیر دفاع کی ذمہ داریاں سنبھالتے رہے ہیں۔ ایرانی حکومت کا دعویٰ ہے کہ انھیں 2008 میں مختلف الزامات پر ضمانت پر رہا کیا گیا تھا تاہم وہ فرار ہوکر برطانیہ چلے گئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔