- عرب امارات: رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم
- پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی
- جان لیوا پھپھوندی کا انفیکشن امریکا میں تیزی سے پھیلنے لگا
- سابق ٹینس چیمپئن مارٹینا ناوراتیلووا نے کینسر کو شکست دے دی
- جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- جنوبی افریقا کی تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست، سیریز1-1سے برابر
- ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے میں 4 جاں بحق، سوات سب سے زیادہ متاثر
- بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامی سکھوں کیخلاف آپریشن سے خوف و ہراس
- قرآن نذرآتش کرنے والے سیاستدان کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہوگا
- 3 امریکیوں نے سعودی عرب کا اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا
- کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی
- روس نے یوکرین امن مذاکرات میں 4 ممالک کی شرکت مسترد کردی
- ای سی سی؛ گلگت بلتستان کیلئے 25 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی منظوری
- سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا
- ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، تین فوجی جوان شہید
- زمان پارک سے گرفتار دو افراد کا کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے کا دعویٰ
- بلوچستان میں کم عمری کی شادی روکنے کے قانون کا مسودہ تیار
- رواں ہفتے چار دن تمام بینکس عوامی لین دین کیلیے بند رہیں گے
- کاغذات نامزدگی میں بچوں کی تفصیلات دینا ضروری نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
ابوظہبی شاہی خاندان کا جعلی ملازم بھارتی ہوٹل میں 23 لاکھ کا بل بنا کر فرار

ملزم نے ہوٹل انتظامیہ کو جعلی دستاویزات دکھائیں، پولیس حکام:فوٹو:فائل
نئی دہلی: شاہی خاندان کا جعلی ملازم 5اسٹار ہوٹل میں 23 لاکھ روپے کا بل بنا کر فرار ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق محمد شریف نام کا شخص دہلی کے 5 اسٹار ہوٹل میں چار مہینے سے ٹھہرا ہوا تھا جس کے قیام کا بل 23 لاکھ روپے تک جا پہنچا۔
پولیس کے مطابق محمد شریف نے خود کو ابو ظہبی کے شاہی خاندان کا ملازم ظاہر کیا تھا۔ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق محمد شریف نے کمرے سے متعدد قیمتی اشیا بھی چرائیں جن میں چاندی کے برتن اور موتیوں کی ٹرے بھی شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ محمد شریف نے ہوٹل انتظامیہ کو بتایا تھا کہ وہ متحدہ عرب امارات کا رہائشی ہے اور ابوظہبی کے شاہی خاندان کے شیخ فلاح بن زید النہیان کا قریبی ملازم ہے۔ ملزم نے دبئی کا ریذیڈینٹ کارڈ، بزنس کارڈ اور دیگر جعلی دستاویزات بھی دکھائی تھیں۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔