محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد پرویز الہیٰ کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
الیکشن کمیشن نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا، فیصلہ متنازع اور ہر اصول و قانون کے خلاف ہے، فواد چوہدری / پرویز الہیٰ
فوٹو فائل
مسلم لیگ ق کے رہنما اور پی ٹی آئی کے اتحادی چوہدری پرویز الہیٰ نے محسن رضا نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کو سپریم کورٹ چلینج کرنے کا اعلان کردیا جبکہ پی ٹی آئی نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اس بار بھی مایوس نہیں کیا، محسن نقوی جیسے متنازع سخص کو وزیراعلیٰ مقرر کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: محسن نقوی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر
فواد چوہدری نے کہا کہ اس نظام کے خلاف سڑکوں پر جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے اس لیے کارکنان تیاری کریں چیئرمین پی ٹی ای آئی عمران خان کی قیادت میں بڑی مہم چلائیں گے۔

حارث سٹیل کیس میں 35 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرنے والے شخص سے کیسے انصاف کی توقع کی جا سکتی ہے.میرا قریب ترین رشتے دار کیسے نگران وزیراعلیٰ بن سکتا ہے.الیکشن کمیشن کا متنازعہ فیصلہ ہر اصول اور ضابطے کے خلاف ہے. الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں.
دوسری جانب مسلم لیگ ق کے رہنما اور پی ٹی آئی کے اتحادی پرویز الہیٰ نے محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ تقرری کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ متنازع اور ہر اصول و ضابطے کیخلاف ہے۔