محسن نقوی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک  اتوار 22 جنوری 2023
—فوٹو: ایکسپریس نیوز

—فوٹو: ایکسپریس نیوز

 اسلام آباد: محسن رضا نقوی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا۔ 

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے حلف لیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تجویز کردہ مجموعی طور پر چاروں ناموں پر غور کرنے کے بعد محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کیا تھا۔

مزیدپڑھیں: محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد، پرویز الہیٰ کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ آرٹیکل 224 اے 3 کے تحت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کا اہم اجلاس کمیشن میں ہوا اور کمیشن نے مکمل غورو خوض کے بعد سید محسن رضا نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کردیا۔

تعیناتی کا نوٹی فکیشن 

الیکشن کمیشن کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے اور اسی سلسلے میں گورنر پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا کہ وہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے حلف لیں۔

خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس میں چاروں ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکریٹری اور ڈی جی لا شریک ہوئے  تھے جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں نامزدگیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی۔

حکومت کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نوید چیمہ اور احمد نواز سکھیرا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے محسن رضانقوی اور احد چیمہ کا نام تجویز کیا گیا تھا۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔