کرکٹر امام الحق کے دل میں بھی دولہا بننے کی خواہش مچلنے لگی

ویب ڈیسک  منگل 24 جنوری 2023
(فوٹو: ٹویٹر)

(فوٹو: ٹویٹر)

ملتان: قومی کرکٹر امام الحق کے دل میں بھی دولہا بننے کی خواہش مچلنے لگی، سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر انہوں نے دو تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ ایک شاپ میں دولہا کے لیے تیار کردہ کلہ  پہنے نظر آتےہیں۔

اس موقع پر امام الحق نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے یہ لباس کسی کی شادی میں شرکت کے لیے پہنا ہے۔

بابر اعظم کے ٹوئٹر اکاونٹ کو ساتھ ٹیگ کرتے اور تصویر بنانے والے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  میرا خیال ہے کہ اب ہمیں بھی سوچنا پڑے گا۔

کرکٹر فواد عالم نے اس پوسٹ پر دلچسپ کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ’اِمی ڈرامے نہ کرو، سچ بتادو تم اپنے وارڈ روب کی سلیکشن کیلئے گئے تھے ناں‘۔

اس ٹوئٹ پر امام الحق کے پرستار انہیں بھی شادی کرنے کا مشورہ دے رہےہیں۔

حال ہی میں شان مسعود اور حارث رؤف کی شادی کے بعد شاداب خان نے بھی نکاح کرلیا ہے جبکہ چار فروری کو شاہین شاہ آفریدی کا  نکاح بھی طے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔