- وکلا کنونشن میں الیکشن کے بروقت انعقاد کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
- پاکستان روس اور یوکرین تنازع کا سفارتی حل چاہتا ہے، وزیر خارجہ
- ون ڈے ورلڈ کپ؛ پاکستان کے میچ بنگلادیش منتقل کیے جانے کی تجویز
- ہمیں آئندہ بھرپور مینڈیٹ ملے گا اور کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں ہوگی، عمران خان
- ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کا امکان
- جو کہتا تھا قانون سب کیلیے برابر ہے وہ آج قانون کا سب سے بڑا مفرورہے، مریم نواز
- مسجد الحرام میں 17 سال سے خدمات انجام دینے والا خوش نصیب سری لنکن جوڑا
- عدالتی اصلاحات بل؛ سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری اور ثاقب نثار کے فیصلوں کے متاثرین کو اپیل کا حق
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
- چین کا سی پیک اور اقتصادی ترقی کیلیے پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنے کا عزم
- عمران خان، عارف علوی پر آئین شکنی کا کیس کریں، بلاول کا وزیراعظم سے مطالبہ
- کراچی کی عدالت نے حسان نیازی کو بری کردیا
- یوکرینی صدر کی چینی ہم منصب کو دورے کی دعوت
- بھارتی نیوز چینل پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی پہلی ’’اینکر‘‘ متعارف
- عدالتی اصلاحات سے متعلق بل 2023 قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور
- فیٹف کے بعد پاکستان کے نام ایک اور بڑی کامیابی؛ ہائی رسک ممالک سے نام خارج
- مجھے نہیں لگتا پاکستان 2023 ورلڈکپ کیلئے بھارت میں میچز کھیلے گا، وسیم خان
- کرسی پر میں بیٹھوں گا! نگراں وزیر اطلاعات کے پی اور سیکریٹری اطلاعات میں تنازع
- یونان؛ یہودی عبادت گاہ پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہی برقرار، ٹی20 میں راشد کا پہلا نمبر
رونالڈو کے بعد میسی کی بھی سعودی عرب جانے کی خبریں گردش کرنے لگیں

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر پی ایس جی سے معاہدہ نہیں بڑھائیں گے، رپورٹس (فوٹو: ٹوئٹر)
ارجنٹینا کو تیسری بار عالمی چیمپئین بنوانے والے اسٹار فٹبالر لیونل میسی مبینہ طور پر پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کلب سے معاہدے بڑھانے کی پیشکش کو مسترد کردیا تاہم اس دوران سعودی عرب جانے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے کپتان لیونل کی جرمن کلب سے نئے معاہدے کی توقع کی جارہی تھی لیکن 35 سالہ فٹبالر نے اپنا ذہن بدل لیا ہے اور رواں سیزن نیا کلب جوائن کرسکتے ہیں۔
میسی کی پیرس سینٹ جرمن کلب میں رہنے سے ہچکچاہٹ نے سعودی فٹبالر فیڈریشن کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا ہے، جس نے پہلے ہی ارجنٹائن کے عظیم حریف کرسٹیانو رونالڈو کو النصر کلب میں لا کر دنیا کو دنگ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: میسی بمقابلہ رونالڈو؛ اسٹار فٹبالرز آج ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے
سعودی فٹبال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ابراہیم الکاسم نے کہا کہ وہ ارجنٹائن کے آئیکون پلئیر کو ملک میں خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم لیونل میسی کی ممکنہ آمد کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ہیں تاہم عظیم فٹبالر کو ایک دن ڈومیسٹک لیگ میں شامل کرنا چاہیں گے۔
ابراہیم الکاسم نے کہا کہ یقیناً ہم رونالڈو اور میسی کو ایک ہی لیگ میں دوبارہ دیکھنا چاہیں گے لیکن اس حوالے کوئی بات قبل از وقت ہوگی۔
یورپی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رونالڈو کے نئے کلب النصر کے روایتی حریف الحلال بارسلونا کے سابق کھلاڑی کو سائن کرنے کی کوشش کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ میسی کے روم کو میوزیم میں تبدیل کیا جاسکتا ہے، رپورٹس
واضح رہے کہ لیونل میسی کے آپشنز بھی خالی نہیں ہیں، انکے سابق کلب بارسلونا، مانچسٹر سٹی اور یہاں تک کہ امریکی کلب انٹر میامی بھی فٹبالر کو اپنے ساتھ منسلک کرنے خواہشمند ہے۔
تو میسی کا اگلا قدم کیا ہوگا؟
فٹبال کے شائقین اب یہ دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کررہے ہیں کہ میسی یورپی کلبز میں رہتے ہیں یا سعودی عرب میں نیا سفر شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔