- وزیراعظم نے ٹیلی اسکول پاکستان ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا
- پاکستان کیخلاف افغان اسکواڈ کا اعلان، راشد خان کپتان مقرر
- لاہور میں بس ہوسٹس کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- کراچی میں غربت سے تنگ آکر لڑکی نے خودکشی کرلی
- میری موت کو حادثہ قرار دینے کا منصوبہ تھا، عمران خان
- وسیم اکرم نے پاکستان کو ’’ون ڈے ورلڈکپ‘‘ کیلئے فیورٹ ٹیم قرار دیدیا
- منڈی بہاالدین میں تاریخ کی شدید ژالہ باری نے شہریوں کو حیران کر دیا
- عمران خان پر درج دہشت گردی کیسز کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
- ٹرمپ کے اہل خانہ نے بیرون ملک سے ملنے والے 100 سے زائد قیمتی تحائف ہڑپ لیے
- رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے رویت کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
- ٹی ٹی پی میں بڑھتے جانی نقصان کی وجہ سے پھوٹ پڑ گئی
- افغانستان میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا لیکن کلاسیں ویران ہیں
- عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش، نیب و دہشتگردی کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور
- تحریک انصاف کے رہنماؤں کی غیر ملکی سفیروں سے ملاقات، الیکشن پر تبادلہ خیال
- لیجنڈز لیگ؛ آفریدی نے ٹرافی ’’افغان بھائیوں‘‘ کے نام کردی
- زرعی فارمنگ کیلئے پاک فوج سے بہتر کوئی ادارہ نہیں، اوکاڑہ میں کسان ریلی
- بزنس مین نے میسی کے مداح کو فٹبال تھیم والا گھر تحفے میں دیدیا
- بھارتی پنجاب میں امرت پال سنگھ کی گرفتاری کیلئے 4 روز سے انٹرنیٹ بند
- کراچی؛ سنی علما کونسل کے مرکزی رہنما مولانا عبدالقیوم فائرنگ سے قتل
شان مسعود کی شادی کے جشن میں سرفراز احمد نے آواز کا جادو جگا کر میلہ لوٹ لیا

(فوٹو: اسکرین شاٹ)
کراچی: شان مسعود کی شادی کے جشن میں سابق ٹیسٹ کپتان وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے اپنی آواز کا جادو جگا کر میلہ لوٹ لیا۔
سوشل میڈیا پر سرفرازاحمد کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں شان مسعود کی شادی کے جشن کے موقع پر مائیک تھامے اپنی آواز کا جادو جگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سرفراز احمد دو روز قبل ہی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے بعد واپس وطن لوٹے تھے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں قوالی نائٹ کے اسٹیج پر سرفراز احمد نے گانا ‘مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری’ گا کر خوب داد سمیٹی۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے کراچی ٹیسٹ کے دوران شان مسعود سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کی شادی پر یہ گانا سنائیں گے،خوش گو سرفراز احمد نے دیگر گلوکاروں کے ہمراہ ‘گلابی آنکھیں جو تیری دیکھیں بھی گایا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سرفراز احمد کی گلوکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ معروف بینکر منصور مسعود خان کے صاحبزادے شان مسعود کا پشاور سے تعلق رکھنے والی اپنی پرانی دوست نیشے سے نکاح ہوا تھا، پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود ہفتہ کی شب دلہنیا گھر لائے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر شان مسعود کی دعوت ولیمہ کی تقریب جمعہ کو کراچی میں ہوگی۔ نجی تقریب میں رشتے دار اور عزیز واقارب شریک ہوں گےجبکہ چند ہی معروف شخصیات اور دوست کرکٹرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔