فواد خان اور وسیم اکرم کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر جاری

فیصل قریشی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم رواں سال عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی


ویب ڈیسک February 04, 2023
(فائل فوٹو)

پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان اور وسیم اکرم کی فلم 'منی بیک گارنٹی' کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کئے گئے ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم 'منی بیک گارنٹی' کے ٹیزر میں فواد خان کو وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ مزاحیہ انداز میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس میگا بجٹ فلم کے ٹیزر کو دیکھ کر یہ عندیہ ملتا ہے کہ شائقین کو نہ صرف بھرپور ایکشن بلکہ سسپنس کے ساتھ ساتھ کامیڈی بھی دیکھنے کو ملے گی۔


علاوہ ازیں گزشتہ دنوں جاری کئے گئے فلم کے ٹریلر میں سب ہی اداکاروں کو پیسے لوٹتے، ایک دوسرے کے خلاف سازش کرکے ایک دوسرے سے دولت کو چھیننے کی کوشش کرتے دکھایا گیا جبکہ ایک گینگ کو بڑی مہارت کے ساتھ بینک میں جمع دولت کو چراتے دیکھایا گیا تھا۔

اس فلم کی میگا کاسٹ میں وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ سمیت جاوید شیخ، فواد خان، عائشہ عمر، فیصل قریشی، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، حنا دلپذیر، گوہر رشید، علی سفینا، مانی، کرن ملک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فیصل قریشی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم رواں سال عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں