حیسکو افسران سو فیصد ریکوری یقینی بنائیںمظفر عباسی

نادہندگان کے بجلی کنکشن کاٹنے اور مقدمات درج کرانے کی ہدایت، اجلاس سے خطاب

حیسکو کے نادہندگان پر 4719.6 ملین روپے کے واجبات ہیں جن میں سے ایک کروڑ 25 لاکھ 21 ہزار 300روپے کی ریکوری کی گئی, فوٹو: فائل

KARACHI:
حیسکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر مظفر علی عباسی نے حیدرآباد کے افسران سے میٹنگ میں بتایا کہ

آپریشن سرکل ون میںحیسکو کے نادہندگان پر 4719.6 ملین روپے کے واجبات ہیں جن میں سے ایک کروڑ 25 لاکھ 21 ہزار 300روپے کی ریکوری کی گئی ۔


انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار کے واضح احکامات ہیں کہ واجبات کی 100 فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے، غفلت برتے والے کو فوری طور پر نوکری سے فارغ کردیا جائیگا، افسران 100 فیصد ریکوری یقینی بنائیں اور واجبات ادا نہ کرنے والوں کے بجلی کنکشن منقطع کرکے تار ضبط کر لیا جائے جبکہ نا دہندگان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے۔

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر بشیر بلوچ، چیف کمرشل آفیسر عبدالقادر جمالی، ڈائریکٹر کمرشل محمود قائمخانی، ڈائریکٹر فنانس قاضی خالد جونیجو کے علاوہ سپرنٹنڈنٹ انجینئرآپریشن سرکل ون محمد سلیم جاٹ، ایگزیکٹو انجینئرز اور سب ڈویژن آفیسرز کے علاوہ ریونیو افسران بھی موجود تھے۔

حیسکوانتظامیہ نے تمام نادہندگان متنبہ کیا کہ واجبات جلد سے جلد ادا کریں بصورت دیگر کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف بجلی چوری کی FIR بھی درج کرائی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق تمام نادہندگان کے نام اور پتے حیسکو ویب سائیٹ (www.hesco.gov.pk) پر جاری کر دیے گئے ہیں ۔

Recommended Stories

Load Next Story