حیدرآباد بجلی چوروں کیخلاف آپریشن سیکڑوں کنکشنز کاٹ دیے گئے

جرمانہ عائد، حیسکو اہلکاروں کی لطیف آباد نمبر 7، 8 اور 12 میںکارروائی ، کنڈا لگانے پر مقدمات درج کرائیں گے، حکام.


Numainda Express September 04, 2012
جرمانہ عائد، حیسکو اہلکاروں کی لطیف آباد نمبر 7، 8 اور 12 میںکارروائی ، کنڈا لگانے پر مقدمات درج کرائیں گے، حکام (فوٹو : اے ایف پی)

حیدرآباد میں کنڈا کنکشنز کے ذریعے بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف حیسکو آپریشن کے دوران سیکڑوں کنکشنز کاٹ دیے گئے۔

لطیف آباد رضوی سب ڈویژن کے ایکس ای این نبی شاہ اور ایس ڈی او اطہر شاہ کی سربراہی میں لطیف آباد نمبر 7، 8 اور 12 میں مختلف گھروں اور دکانوں میں کنڈے ڈال کر بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا گیا اور موقع پر ہی ان کے کنکنشز منقطع کرکے جرمانے عائد کیے گئے۔

حیسکو افسران کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جائے گی۔