- عمران ریاض لاپتا کیس؛ معاملے میں افغانستان کے نمبرز استعمال ہونے کا انکشاف
- ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت، آئی سی سی چیف کو یقین دہانی درکار
- چین نے امریکا کی وزرائے دفاع ملاقات کی درخواست مسترد کردی
- ڈکیتی میں مزاحمت پر احتساب بیورو کے حاضر سروس جج قتل
- دوران پرواز بچے کی پیدائش؛ قطر کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
- نیشنل گیمز؛ آرمی نے باقی ٹیموں کو کوسوں پیچھے چھوڑ دیا
- گھر میں لگائے گئے پودے سرطان کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں
- کوئی یہ سوچتا ہے کہ پاکستان کو اکیلا لے کرچلوں گا تو یہ بھول ہے، شاہد آفریدی
- فرنچائز اور انٹرنیشنل کرکٹ ایک ساتھ چلنے کو تیار
- درجنوں مگر مچھوں نے تالاب کے مالک کو ہلاک کر ڈالا
- بحرالکاہل کی عمیق گہرائیوں سے 5000 سے زائد آبی حیات دریافت
- کچی آبادیاں، تجاوزات آپریشن اور متاثرین
- اسٹیٹ بینک نے نظامِ ادائیگی کا تیسرا سہ ماہی جائزہ جاری کردیا
- واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کا بوئنگ 777 ملائیشیا میں روک لیا گیا
- فوج کا حکمرانی میں دخل نہ رہے یہ سوچنا حماقت ہے، عمران خان
- کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد طلبہ شریک
- چئیرمین آئی سی سی گریگ بارکلے لاہور پہنچ گئے
- مٹھی میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 ہلاک 8 زخمی
- پاک ترک اسٹریٹیجک کوآپریٹو کونسل اجلاس جلد بلانے کے خواہاں ہیں، شہبازشریف
- راولپنڈی میں دفعہ ایک سو چوالیس میں چار جون تک توسیع
قوی خان کے بیٹے عدنان خان کا والد کے انتقال کے بعد مداحوں کیلئے پیغام

(فائل فوٹو)
ٹورنٹو: پاکستان شوبز کے لیجنڈری اداکار قوی خان کے بیٹے عدنان خان نے کینیڈا کے نجی چینل سے گفتگو کی جس میں انہوں نے اپنے والد کے مداحوں کیلئے پیغام دیا ہے۔
اداکار کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کے بیٹے نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو یہاں جنازے میں آئے، یہ میرے والد کے لیے ان کی محبت ہے، ان کی دعائیں ہمارے لیے بہت معنی رکھتی ہیں۔‘
عدنان خان کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے والد کے اُن تمام مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں موجود ہیں، لوگوں نے ہمیں بے پناہ پیار اور دعائیں بھیجیں، میرے والد بہت خوش قسمت انسان تھے جنہیں لاکھوں لوگ پیار کرتے تھے۔‘
عدنان خان نے بتایا کہ ان کے والد اپنے آخری وقت میں پُرسکون تھے اور وہ اس دنیا سے پُرسکون رخصت ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ممتازاداکار، قوی خان کینیڈا میں انتقال کرگئے
یاد رہے کہ قوی خان گزشتہ ہفتے 80 سال کی عمر میں کینیڈا میں انتقال کر گئے تھے وہ اپنے علاج کے لیے کینیڈا گئے تھے۔ انہوں نے اپنے آخری ایام اپنے خاندان کے ساتھ گزارےاور کینیڈا میں ہی ان کی تدفین کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے نامور اداکار قوی خان کینیڈا میں سپرد خاک
لیجنڈری اداکار کی موت پر لاکھوں مداحوں نے دُکھ کا اظہار کیا جبکہ پاکستان شوبز سے وابستہ افراد نے بھی ان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔