- پی سی بی نے وائٹ بال سیریز کیلئے دورہ نیوزی لینڈ کی تجویز قبول کرلی
- راولپنڈی؛ تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث گروہ کا ملزم گرفتار
- بابراعظم نے ہارورڈ بزنس اسکول میں ہم جماعتوں کیساتھ تصویر شیئر کردی
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید
- وزیراعظم کی ترکیہ میں مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات
- ان لینڈ ریونیو سروس ملازمین کی مراعات پر عملدرآمد کا فیصلہ
- پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 26 فیصد کی کمی
- آن لائن حاضری نہ لگانے والے اساتذہ کی تنخواہ روکنے کا حکم
- جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے شرپسند کے ہوش ربا انکشافات
- نئے بجٹ میں ویلتھ ٹیکس لگانے کی تجویز
- بونس شیئر اورغیر تقسیم شدہ منافع پر 5 فیصد ٹیکس کی تجویز
- سندھ کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائیگا
- بجٹ؛ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 6 جون کو طلب
- ’’دنیائے کرکٹ نے محمد آصف جیسا بالر کبھی نہیں دیکھا‘‘
- پاک فوج کا ٹرک بےقابو ہوکر دریائے نیلم میں گرگیا، 4جوان شہید
- آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کرلیا
- پاکستانی اسٹارز نے ٹی20 بلاسٹ کو چار چاند لگا دیے
- ڈیوڈ وارنر پاکستان کیخلاف الوداعی ٹیسٹ کھیلیں گے
- واٹس ایپ نے ایموجی کی بورڈ میں تبدیلی کر دی
- شہر میں رہنے والوں کا مضافاتی علاقوں میں جا بسنا نقصان دہ ہوسکتا ہے
نمازِ فجر پڑھ رہی تھی، خیال آیا عادل کو معاف کردوں، راکھی ساونت

(فوٹو: انسٹاگرام)
نئی دہلی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل خان سے باضابطہ طلاق کی تصدیق کردی۔
راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو میں اپنے خوشی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میری طلاق ہورہی ہے اور اب ہم آزاد ہوچکے ہیں، اب اُسے جس کے ساتھ شادی کرنی ہے کرلینے دو۔
راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ آج میں فجر کی نماز پڑھ رہی تھی تو میرے دل میں خیال آیا کہ عادل کو معاف کروں کیونکہ رمضان کا مطلب ہوتا ہے لوگوں کو معاف کرنا۔
راکھی ساونت نے کہا میں عادل کو دل سے معاف تو نہیں کرسکتی لیکن دعا کرتی ہوں کہ اسے عدالت سے ضمانت مل جائے، میں عادل کیلئے ایک اچھی بیوی بنی لیکن اس نے میری زندگی برباد کردی، مجھے اس سے اتنی محبت کرنی ہی نہیں چاہئے تھی۔
راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ عادل پر الزامات سنگین ہیں لیکن میں اسے پیغام دینا چاہتی ہوں کہ اگر اسکی ضمانت ہوجائے تو میری طرح کسی اور کی زندگی برباد نہ کرے بلکہ خود کو بدلنے کی کوشش کرے اور اگر عادل نے شادی کرلی ہے تو اس لڑکی کے ساتھ برا سلوک نہ کرے۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت نے عادل خان کے ساتھ 2023 کے آغاز میں شادی کی تھی اور اداکارہ نے اسلام قبول کرنے کا بھی اعلان کیا تھا، راکھی ساونت نے رواں سال فروری میں اپنے شوہر عادل خان کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا تھا جس کے بعد پولیس نے عادل کو گرفتار کرلیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔