پشاور میں اے این پی کے مقتول رہنما کے گھر پر حملہ 3 افراد اغوا

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش اور مغویوں کی بازیابی کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔

دستی بم حملے کے حجرہ اور مکان کے 3 کمروں کو نقصان پہنچا، فوٹو: فائل

ماشو خیل میں نامعلوم افراد نے عوامی نیشنل پارٹی کے مقتول رہنما کے پر حملہ کرکے 3 افراد کو اغوا کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے تھانہ بڈھ بیر کے علاقے ماشو خیل میں ہفتے اور اتوار کی درمیان رات 6 نامعلوم افراد نے عوامی نیشنل پارٹی کے مقتول رہنما ملک مشتاق کے گھر پر دست بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں حجر ے اور گھر کے تین کمروں کو نقصان پہنچا، جس کے بعد وہ گھر میں موجود 3 افراد کو اغوا کرکے نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے۔
پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش اور مغویوں کی بازیابی کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔
Load Next Story