پلوامہ ڈرامے کی حقیقت آشکار کرنے پر سابق گورنر مقبوضہ کشمیر کےخلاف انتقامی کارروائیاں
ستیہ پال ملک کو سی بی آئی نے پرانے کیس میں طلب کر لیا
—فائل فوٹو
پلوامہ ڈرامے کی حقیقت آشکار کرنے والے سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیہ پال ملک انتقامی کارروائی کا نشانہ بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مودی آمریت نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا منہ لال کردیا، مخالفین کی آوازیں دبانے میں بے شرمی کے سارے بھارتی ریکارڈ ٹوٹنے لگے، ستیہ پال ملک کو سی بی آئی نے پرانے کیس میں طلب کر لیا۔
تجزیہ کار کے مطابق ستیہ پال کو پلوامہ ڈرامہ بے نقاب کرنے پر سبق سکھانے کے لیے سی بی آئی متحرک ہوئی ہے، کچھ ہی دن قبل سابق گورنر مقبوضہ ستیہ پال ملک نے مودی حکومت پر خدشات اور خطرات کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ ستیہ پال نے انکشاف کیا تھا کہ مودی انھیں حملے کے بارے بات کرنے سے روکتے تھے، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول بھی ستیہ پال کو پلوامہ حملے پر بحث سےمنع کرتے تھے۔
ستیہ پال کے مطابق 300کلوگرام بارودی مواد سے بھری گاڑی کا علاقے میں داخل ہونا سیکیورٹی کی ناکامی تھی، ستیہ پال کے مطابق پلوامہ حملے کا مقصد الیکشن میں مودی کو جتوانا تھا، واقعہ کے وقت مودی سیاسی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔
ستیہ پال کے مطابق ستیہ پال کی حق گوئی نریندر مودی کے لیے نئی مشکلات کا باعث بنی، بھارتی سرکار نے مودی حکومت کے خلاف بات کرنے پر ستیہ پال کو نشان عبرت بنانے کا فیصلہ کیا، پلوامہ حملے کے بعد اس پر بات کرنے والوں کو غدار تک قرار دیا گیا۔
ستیہ پال کے خلاف کارروائی سے ثابت ہو گیا دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوری دراصل سب سے بڑی "مودی آمریت" بن چکی۔